افطار تراویح اور سحری میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

کے ای ایس سی شام 7 سے صبح 7 بجے تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے دعوے پر عمل درآمد کرنے میں تاحال ناکام


Staff Reporter August 02, 2012
کے ای ایس سی شام 7 سے صبح 7 بجے تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے دعوے پر عمل درآمد کرنے میں تاحال ناکام۔ فائل فوٹو

MUMBAI: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شام 7 سے صبح 7 بجے تک شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے دعوے پر عمل درآمد کرنے میں تاحال ناکام ہے، متعدد علاقوں میں افطار، تراویح اور سحری کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اضافی قدرتی گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور شام 7 سے صبح 7 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی نوید سنائی تھی تاہم رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزرجانے کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں افطار، تراویح اور سحر کے اوقات میں بجلی کی عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب وہ بجلی کی عدم فراہمی کی شکایت کرتے ہیںتو انھیں بتایا جاتا ہے کہ نظام میں آنے والی خرابی بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ ہے،نظام میں خرابی ایک یا دو مرتبہ آسکتی ہے مگرروزانہ ایک ہی وقت بجلی کے نظام میں خرابی آنا حیران کن ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے اعلان پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |