امریکی تیراک فلپس نے سب سے زیادہ میڈلزپانے والے اولمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا

امریکی تیراک فلپس نے سب سے زیادہ میڈلزپانے والے اولمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا

لندن گیمز کے مینز 200 میٹر بٹرفلائی فائنل میں امریکی سوئمر مائیکل فلپس منزل کی جانب رواں، انھوں نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے اولمپکس میں 19 میڈلز جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا (فوٹو ایکسپریس)

امریکا کے اسٹارتیراک مائیکل فلپس نے سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے والے اولمپئن کا تاریخی اعزاز حاصل کرلیا، انھوں نے اپنی ٹیم کو 200×4 میٹر فری اسٹائل ریلے میں گولڈ میڈل کا حقدار بناکر کیریئر کا 19 اولمپک میڈل اپنے گلے کا ہار بنایا،


اس طرح وہ سوویت جمناسٹ لاریسا لاتیننا کا 18 تمغوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے جو انھوں نے 1956 سے 1964 کے درمیان بنایا تھا، اس سے قبل امریکی اسٹار کو صرف .5 سکینڈز کے فرق سے 200 میٹر بٹرفلائی میں دوسرا نمبر حاصل کرنا پڑا، یہ ان کے کیریئر کا 18 میڈل تھا جس سے انھوں نے لاریسا کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
Load Next Story