کراچیفائرنگ کے واقعات میں2 افراد ہلاک2 لاشیں ملیں

لاشیں نیو کراچی اور رشید آباد سے ملیں،2افراد حسین آباد اور اورنگی میں مارے گئے،5زخمی


Staff Reporter February 04, 2013
لاشیں نیو کراچی اور رشید آباد سے ملیں،2افراد حسین آباد اور اورنگی میں مارے گئے،5زخمی فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ2 لاشیں ملیں ۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے حسین آبادمیں ایچ ای ایف اسکول کے عقب میں واقع گرائونڈمیں فائرنگ سے40 سالہ سہیل ہلاک جبکہ42سالہ محمدرفیق زخمی ہوگیا،دونوں افراد گرائونڈمیں پارکنگ کاکام کرتے تھے اوراہل علاقہ کی پارک کی جانے والی گاڑیوںکودھونے کاکام کرتے تھے،رات کوگرائونڈمیں ہی سوتے تھے۔

اورنگی ٹائون کے علاقے بخاری کالونی میں دکان پرموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 23 سالہ ماجدہلاک ہوگیا،مقتول اے این پی کا کارکن تھا لیکن اورنگی پولیس مقتول کی سیاسی وابستگی سے انکارکررہی ہے ، مقتول کا والد مارکیٹ کا صدر ہے لیکن آج کل وہ کراچی میں موجود نہیں۔

10

رشیدآبادمیں نالے سے نوجوان کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی اس نے سیاہ رنگ کے شلوار قمیض پہن رکھی ہے اورعمر تقریباً 20 برس معلوم ہوتی ہے۔سی ویو کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ عمیر اورموسیٰ لین میں 23 سالہ اویس زخمی ہوگیا۔مچھر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ کریم اللہ زخمی ہوگیا۔

رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5/D ڈیکا موڑ کچرا کنڈی سے30 سالہ شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نشے کا عادی شخص تھا۔لیاقت آباد زینت اسکوائر میں واقع خرم پان ہاؤس پرفائرنگ سے دکاندار35 سالہ خرم عباس زخمی ہو گیا۔نیو کراچی سیکٹر11/Eمیں بھی فائرنگ سے28 سالہ فراز زخمی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں