بھارت نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے دی

252 رنزکے تعاقب میں میزبان سائیڈ 39 ویں اوور میں 158 پر آؤٹ ہوگئی


Sports Desk July 01, 2017
252 رنزکے تعاقب میں میزبان سائیڈ 39 ویں اوور میں 158 پر آؤٹ ہوگئی ۔ فوٹو : اے ایف پی

FAISALABAD: بھارت نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔

252 رنزکے تعاقب میں میزبان سائیڈ 39 ویں اوور میں 158 پر آؤٹ ہوگئی، جیسن محمد 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کلدیپ یادیو اور ایشون نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے بھارت نے 4 وکٹ پر 251 رنز بنائے تھے، دھونی 78 پر ناقابل شکست رہے جبکہ اجنکیا راہنے نے 72 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کیلیے پُراعتماد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں