ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم نیٹو اور ایساف کو سپلائی بحال

ہڑتال ایک ماہ سے جاری تھی،کسٹم بانڈڈ کیریئرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہوگئے

ہڑتال ایک ماہ سے جاری تھی،کسٹم بانڈڈ کیریئرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہوگئے فوٹو رائٹرز

ٹرانسپورٹرز نے ایک ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ کارگو سمیت نیٹو اور ایساف کو سپلائی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے جنرل سیکریٹری محمد حنیف خان مروت نے بتایا کہ کسٹم بانڈڈ کیریئرز ایسوسی ایشن سے ہمارے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس میں انھوں نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کرلیے ہیں۔




انھوں نے کہاکہ ہڑتال ختم کی جاچکی ہے اور پیر سے مال بردار گاڑیاں افغان ٹرانزٹ کیلیے سروس شروع کردیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story