بھارت کا یوٹرن ایشین ایتھلیٹکس کیلیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری

صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ویزوں کے اجرا پر مسرت کا اظہارکیا


Sports Reporter July 01, 2017
صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ویزوں کے اجرا پر مسرت کا اظہارکیا . فوٹو : فائل

بھارتی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کردیے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے، کھلاڑی نشاط علی اور ایک آفیشل کو ویزہ جاری نہیں ہوا، نشاط علی کی جگہ وقار یونس اب ایکشن میں دکھائی دیں گے، پروانہ جاری ہونے کے بعد قومی اسکواڈ ایشین چیمپئن شپ شرکت کرنے 3 جولائی کو بھوبینشور کیلیے پرواز بھرے گا۔

صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ویزوں کے اجرا پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک گیمز میں اسی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، امید ہے کہ کھلاڑی ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں