مسلم حکمرانوں کی منافقت کے باعث فلسطین آزاد نہ ہوسکامقررین

یکجہتی فلسطین کانفرنس سے ڈاکٹر احمد ملی، ڈاکٹر حیدر دقماق،عباس کمیلی،محنتی ودیگر کا خطاب


Staff Reporter August 02, 2012
عالمی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے حزب اللہ لبنان کے ڈاکٹر احمد علی خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

NEW DEHLI: فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن دنیا بھر کے مسلمان متحد ہوکر ان سازشوں کو بھرپور قوت سے ناکام بنادیں گے۔

کیتھولک گرائونڈ سولجربازار میں منعقدہ یکجہتی فلسطین کانفرنس میں حماس کے رہنما اور شیخ احمد یاسین کے قریبی ساتھی محمود الزھار کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا، کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، جے یو پی ،آئی ایس او اور الحیدر اسکاؤٹس کے تعاون سے کیا گیا تھا، حزب اللہ لبنان کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام تر سختیوں اور استعمار کے دباؤ کے باوجود اسرائیل کے غاصب وجود کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں پاکستان اور پاکستانی قوم کیلیے خاص جذبات ہیں، انھوں نے کہا کہ اگست میں اسرائیلی5400 سالہ جشن ہیکل سلیمانی منارہے ہیں جبکہ اگست میں ہی حزب اللہ اور امت مسلمہ33روزہ جنگ کی فتح کا جشن منائیگی، ہمارے جغرافیائی حالات تو ہمیں دور کرسکتے ہیں لیکن ہمارے اور پاکستانی قوم کے نظریات ایک ہیں، ڈاکٹر احمد ملی نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ بعض فلسطینیوں نے بھی مصلحت اور خوف کے باعث اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کیا ہے لیکن پاکستان کے غیور مسلمان جنھیں تمام تر استعماری سازشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں