سپریم کورٹ رینٹل پاورعملدرآمد کیس کی سماعت آج ہوگی
آئندہ ہفتے کیلیے7بینچوں کی تشکیل،کراچی امن وامان کیس کی سماعت لارجربینچ کریگا
()چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پیر کو رینٹل پاور پلانٹ عملدرآمد کیس کی سماعت کریگا۔
نیب کی طرف سے پیشرفت کی رپورٹ پیش کیجائے گی۔ دریں اثنا چیف جسٹس نے پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کیلیے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لیے 7 بینچ تشکیل دیے ہیں، ان میں ایک لارجر اور 6 معمول کے بینچ شامل ہیں۔ معمول کے 2 بینچ اسلام آباد اور 2,2 لاہور اور کراچی رجسٹری میں مقدمات سنیں گے۔ 4رکنی لارجر بینچ کراچی امن و امان عملدرآمد کیس کی سماعت بدھ کو کراچی رجسٹری میں کریگا۔
جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ 6 فروری کو عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل کی طرف سے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنیکے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کے علاوہ عمل درآمد سے متعلق ازخود نوٹس کیس سنے گا۔ بینچ ایم کیو ایم کی جانب سے گھر گھر ووٹوں کے اندراج اور نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔