وائٹ ہاؤس نے صدراوباما کی فائرنگ کرتے تصویرجاری کردی

اوباما آج ریاست منی ایپلز میں امریکا میں اسلحے پر کنٹرول کی تجاویز پر بحث کریں گے


Net News February 04, 2013
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی جانیوالی صدر اوباما کی تصویر جس میں وہ بندوق سے فائر کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر براک اوباما کی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ بندوق سے فائر کر رہے ہیں۔

صدر اوباما کو نشانے بازی کا بڑا شوق ہے۔انھوں نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویومیںکہا تھا ''ہم کیمپ ڈیوڈ میں ہر وقت 'اسکِیٹ شوٹنگ' کرتے رہتے ہیں۔اسکیٹ شوٹنگ میں مٹی کی رکابیاں ہوا میں چھوڑی جاتی ہیں جنھیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ تصویر پر 4 اگست 2012 ء کی تاریخ درج ہے، اور اس میں صدر اوباما نے جینز پہنی، دھوپ کا چشمہ لگایا ہوا ہے اور ان کے کانوں پر حفاظتی ایئرفون ہیں۔

16

وہ شاٹ گن سے فائر کر رہے ہیں جس کے دہانے سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔بی بی سی کے مطابق بظاہر اس اقدام کا مقصد اس سوال کا جواب دینا ہے کہ آیا صدر نے کبھی زندگی میں بندوق چلائی ہے یا نہیں۔ وہ پیر کے دن منی ایپلس شہر میں امریکا میں اسلحے پر کنٹرول کی تجاویز پر بحث کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں