ریلوے 4 سال سے آمدنی ہدف حاصل کررہی ہے سعدرفیق

خدمات بہتر،خسارہ 10 ارب روپے کم،آمدن میں20 ارب سے زائد اضافہ ہوا


APP July 02, 2017
رواں مالی سال کاہدف53 ارب مقرر کرکے مثال قائم کردی،وزیرریلوے،ٹوئٹ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کی آمدن میں20 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا اور گزشتہ 4 برس کے دوران عوامی خدمات میں بہتری کے ساتھ ریلوے خسارے میں 10 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ یہ بات وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 4 برس کے دوران پاکستان ریلوے نے ہر سال کیلیے آمدنی کا مقررہ ہدف حاصل کیا ہے اور رواں مالی سال کیلیے آمدنی کا ہدف53 ارب روپے مقرر کر کے مثال قائم کی گئی ہے۔ دریں اثناء وزارت ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے مالی سال 2017-18 کے اہداف مقرر کرنے کیلیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے جس میں مختلف اقدامات کے ذریعے آمدن حاصل کرنے کی جامع تفصیلات تحریر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال2017-18 کیلیے آمدن کا ہدف53 ارب روپے رکھا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں33 فیصد زائد ہے، حالیہ بجٹ میں آمدنیوں کا ہدف2013 کے مقابلے میں94 فیصد زائد ہے۔

ذرائع نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اصلاحات کی بدولت مسافر اور مال برداری کے شعبوں میں پاکستان ریلوے نے اربوں روپے کی آمدن حاصل کی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کوششوں کی بدولت گزشتہ 4 برسوں کے دوران پاکستان ریلویز نے حکومت سے کوئی بیل آؤٹ پیکج طلب نہیں کیا اور اس وقت پاکستان ریلویز کے پاس ٹرینوں کو چلانے کے لیے ایندھن کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ا1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں