ہندوستانی اور پاکستانی فنکار ملکر فلم بنائیں شکتی کپور

اگر مجھے پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے فلم کے لیے آفر کی تو ضرورکام کرونگا۔ شکتی کپور


Umair Ali Anjum February 04, 2013
اگر مجھے پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے فلم کے لیے آفر کی تو ضرورکام کرونگا۔ شکتی کپور فوٹو: فائل

بھارتی اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فنکار ملکر فلم کے لیے کام کریں۔

گذشتہ دنوں پاکستانی فلم ڈائریکٹر سید نورہندوستان آئے تھے تو ان سے بھی دونوں ممالک کے فنکاروں کومشترکہ طور پر فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ اگر مجھے پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے فلم کے لیے آفر کی تو ضرورکام کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو ہندوستان سے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپرس سے بات چیت کے دوران کیا۔ شکتی کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماضی میں معیاری فلمیں بنائی گئی ہیں مگر ایک عرصے سے پاکستان میں فلم کے حوالے سے خاموشی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے فنکار اگر ملکر کام کرینگے تو شائقین فلم کو معیاری فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ جوفنکارپاکستان سے ہندوستان میں آکر کام کررہے ہیں، وہ اپنے کام سے محبت کرتے ہیں اور ہر بار انکے کام میں نیا پن دیکھنے کوملتاہے۔ بھارتی اداکار نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشیدگی ہواکا جھونکا ہے ، ہمارے درمیان جس طرح کشیدگی آئی ہے اسی طرح دور ہوجائیگی۔ دونوںممالک کی عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔ پاکستان سے جب بھی فنکار ہندوستان کام کرنے کے لیے آتے ہیں توہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ انھیں ہم سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہو ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں