نمائشی فٹبال میچ 8 جولائی کوکراچی میں ہوگا

رونالڈینہوسمیت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز ایکشن میں ہونگے،سخت سیکیورٹی انتظامات


Sports Reporter July 02, 2017
رونالڈینہوسمیت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز ایکشن میں ہونگے،سخت سیکیورٹی انتظامات فوٹو: فائل

MIAMI: ورلڈ گروپ کی زیرنگرانی یورپی طرز کی لیژر لیگز میں7 اے سائیڈ نمائشی فلڈ لائٹ فٹبال میچ8 جولائی کو ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی کی بلو ٹرف پر کھیلا جائے گا، برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینہو سمیت8 انٹرنیشنل فٹبالرز ایکشن میں نظر آئیں گے، انگلینڈ کے کلب نے اپنے کھلاڑی جان ٹیری کو ریلیز کرنے سے معذرت کرلی، میچ کے موقع پر سخت ترین حفاطتی انتظامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والے انٹرنیشنل فٹبالرز اور منتظمین کا اسلام آباد پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا جائے گا، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ ذاتی طور پر ان کا خیر مقدم کریں گے، پاکستان آرمی کی جانب سے فٹبالرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،7 جولائی کو کراچی پہنچنے کے بعد یہ کھلاڑی اگلے روز ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر فلڈ لائٹ نمائشی میچ میں شرکت کریں گے، ممتاز فٹبالر جان ٹیری پاکستان آنے سے قاصر رہیں گے۔

ان کے کلب نے انھیں ریلیز کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی جگہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے معروف فٹبالر ریان گگز کو دورئہ پاکستان کیلیے دستے میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان آنے والے دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز میں ہالینڈ کے جارج بوٹ، انگلش گول کیپرڈیوڈ جیمز، فرانس کے نکولس اور رابرٹ ہائسز، پرتگال کے لوئس موئے اور برازیلین رابرٹو کارلوس بھی شامل ہیں،2 مرتبہ پلیئر آف سی ایئر کا اعزاز پانے والے برازیل کے رونلڈ ڈینہو شائقین فٹبال کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے، کراچی میں ہونے والا90 منٹ کا میچ 3 ہاف پر مشتمل ہوگا ۔

جس میں پاکستان کی3 ٹیمیں شرکت کریں گے، خواتین فٹبالرز کو کھیلنے کا موقع دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، پاکستان کی جانب سے سابق قومی کپتان عیسیٰ خان کلیم اللہ اور سعد اللہ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، میچ سے قبل میڈیا بریفنگ ہوگی، بعدازاں مہمان فٹبالرز لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت اور تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ فورٹریس اسٹیڈیم میں شیڈول نمائشی میچ میں شریک ہوں گے۔شائقین میں مقابلے کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں