مانیٹرنگ جج کا بینظیر بھٹو قتل کیس میں تاخیر کا نوٹس میرٹ پر فوری نمٹانے کا حکم

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس 9 سال 6 ماہ 5 دن سے زیر التوا ہے


Qaiser Sherazi July 02, 2017
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس 9 سال 6 ماہ 5 دن سے زیر التوا ہے۔: فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب بھر کی تمام 14 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ہائیکورٹ کے مانیٹرنگ جج جسٹس عبدالسمیع خان نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مسلسل تاخیرکا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری میرٹ پر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔

فاضل مانیٹرنگ جج نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھرکی تمام انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے سیکیورٹی نظام پر بھی مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکام جاری کیے ہیں، فاضل جج نے تمام پرانے مقدمات فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ججز کو حکم دیا ہے کہ پرانے مقدمات میں کسی بھی صورت بلاجواز التوا نہ دیا جائے، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس 9 سال 6 ماہ 5 دن سے زیر التوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔