فرانسلیون میں عالمی ثقافتی فیسٹیول میں پاکستانی پویلین کاافتتاح

فیسٹیول میں ہماری شرکت عوامی سفارت کاری کاحصہ ہے،پاکستانی سفیرمعین الحق


Numainda Express July 02, 2017
فیسٹیول میں ہماری شرکت عوامی سفارت کاری کاحصہ ہے،پاکستانی سفیرمعین الحق فوٹو : فائل

فرانس میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے ہفتے کو فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میںعالمی ثقافتی فیسٹیول میں پاکستانی پویلین کاافتتاح کیا، اس موقع پر لیون کے ڈپٹی میئربھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹائون ہال میں جاری3 روزہ فیسٹیول میں 20 سے زائد ممالک کے قونصلیٹ شرکت کررہے ہیں۔

پاکستانی پویلین میں مختلف روایتی کشیدہ کاریوں، فوک ڈریسز، خوش ذائقہ کھانوں، ٹرک آرٹ، تصویری نمائش اورمعروف لوک موسیقی میںشائقین کی کثیرتعدادنے دلچسپی کااظہارکیا۔ اس موقع پرپاکستانی سفیرنے کہا فیسٹیول میںہماری شرکت عوامی سفارتکاری کاحصہ ہے، تقریب کامقصدپاکستان کے نوادراتی خزانوں اورورثے کوبیرون ملک متعارف کرانابھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔