اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ7ماہ میں 13کروڑ کامال ضبط

جنوری میں حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ڈیڑھ کروڑکی گاڑیاں،ڈیزل اور اسکریپ پکڑا گیا


Numainda Express February 04, 2013
جنوری میں حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ڈیڑھ کروڑکی گاڑیاں،ڈیزل اور اسکریپ پکڑا گیا فوٹو: فائل

کسٹم کے عملے نے جنوری میں حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 12 اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کر لیں جبکہ 10 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل،13 لاکھ روپے مالیت کی ایلومینم شیٹس، آئرن اسٹیل ویسٹ اور اسکریپ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ محمد آصف مرغوب صدیقی کی ہدایت پر اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے 2012-13کے پہلے 7 ماہ جولائی تا جنوری کے دوران اسمگل شدہ ڈیزل، گاڑیاں، ممنوعہ اسلحہ، موبائل فون سیٹس، کپڑا، اسکریپ اور اسٹیل شیٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 114 مختلف کیسز میں 13 کروڑ ایک لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں جس میں 97 لاکھ روپے مالیت کا 97 ہزار لیڑ ہائی اسپیڈ ڈیزل، 7کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کی 80 گاڑیاں، 86 لاکھ روپے مالیت سے زائد مالیت کا ممنوعہ اسلحہ، 3 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زاید مالیت کا اسکریپ، اسٹیل شیٹس اور غیر ملکی کپڑا وغیرہ اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک بھی شامل ہیں۔

 

2

جبکہ اسمگلروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت متعلقہ عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کیے گیے ہیں۔ کلکٹر کسٹم آصف مرغوب صدیقی بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 62 مختلف کاروائیوں کے دوران تقریباً 5 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیا ضبط کی گئی تھیں۔

جبکہ رواں مالی سال میں جنوری 2013 تک 120 فیصد زائد ریکوری کی گئی جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ حیدرآباد موثر انداز میں کارروائی کر رہا ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے اور حکومت کے ڈیوٹی اور ٹیکسز میں اضافہ کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |