کسی بھی ادارے کے غیرآئینی اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائیگی پی ایف یو جے

سال2001- 2012 تک جن افرادکو رقومات جاری کی گئی ہیں ان کے نام اور رقم کیساتھ تفصیلات بمعہ جواز قوم کے سامنے لائے جائیں


Express Desk August 02, 2012
سال2001- 2012 تک جن افرادکو رقومات جاری کی گئی ہیں ان کے نام اور رقم کیساتھ تفصیلات بمعہ جواز قوم کے سامنے لائے جائیں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کی مجلس عاملہ نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ وزارت اطلاعات میں قائم کردہ سیکرٹ فنڈ کے ذریعے صحافیوں کے نام پرجن افراد کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں یا ان کی مالی اعانت کی جاتی ہے، کے سلسلے کوفوری طورپرشفاف بنانے کے ساتھ باضابطہ طور پر قانون وضوابط وضع کرے۔

سال2001سے لیکر 2012 تک جن افرادکو مالی اعانت کے نام پر رقومات جاری کی گئی ہیں ان کے نام اور رقم کیساتھ تفصیلات بمعہ جواز قوم کے سامنے لائے جائیں، پی ایف یو جے کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں یہ بات محسوس کی گئی کہ اس وقت مختلف آئینی ادارے اپنے حقوق وفرائض اور حدود قیود سے مطمئن نظر نہیں آرہے اور ایک دوسرے کو حدود سے بڑھ کرکئی اقدامات کرنے پر موردالزام ٹھہرارہے ہیں۔

اسلیے ضروری ہے کہ آئینی ادارے اپنی حدود وقیود کے مطابق کام کریں کسی بھی ادارے نے کسی قسم کاغیرآئینی قدم اٹھایا توپی ایف یوجے بھرپورمخالفت کرے گی، وفاقی مجلس عاملہ نے وفاقی حکومت اوروزارت اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن ایکٹ کی دفعہ 12کے تحت اجرت بورڈایوارڈ کے نفاذکے لیے چاروں صوبوں میں فوری طور پرممبران تعینات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں