عراق میں 160افراد کا قاتلخطرناک امریکی فوجی ٹیکساس میں قتل

کرس کائل کوعراقی عسکریت پسند ’شیطان‘ تصور کرتے تھے، سر پر20 ہزار ڈالر انعام رکھا تھا

کرس کائل کوعراقی عسکریت پسند ’شیطان‘ تصور کرتے تھے، سر پر20 ہزار ڈالر انعام رکھا تھا فوٹو: فائل

KARACHI:
عراق میں تقریباً 160 لوگوں کے قاتل امریکی فوج کے خطرناک'' سنائیپر'' کرس کائل کوریاست ٹیکساس میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

عراقی عسکریت پسندکائل کو 'شیطان ' تصور کرتے تھے اور انکے سر پر20 ہزار ڈالر انعام رکھا تھا۔کائل 4 مرتبہ عراق میں تعینات ہوا اور اسے کئی مرتبہ بہادری کے تمغے بھی دیے گئے۔38 سالہ مسٹر کائل نے ''امریکن اسنائیپر'' کے نام سے کتاب بھی لکھی جو سال 2012 ء کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب تھی۔ہفتہ کو ایک اور شخص کے ساتھ کرس کائل کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔




پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ واضح نہیں ،ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکیاگیاہے۔ عراق میں انکے ہاتھوں 160 لوگوں کے قتل کے اعدادوشمارامریکی محکمہ دفاع کے ہیں جبکہ خود مسٹر کائل کے مطابق یہ تعداد 255 تھی۔مسٹر کائل اتنی ہلاکتوں کے لیے ذرا بھی پشیمان نہیں تھے۔کئی سال پہلے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میںکائل نے کہا تھا کہ ''میں نے جتنے بھی لوگ مارے ہیں ان کے بارے میں میرا خیال تھا کہ وہ بْرے لوگ تھے''۔
Load Next Story