نگراں حکومتوں کا قیام 15 مارچ سے پہلے ہوجائے گا

تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت5مارچ تک مکمل کرلی جائے گی،ذرائع پیپلزپارٹی


Monitoring Desk February 04, 2013
تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت5مارچ تک مکمل کرلی جائے گی،ذرائع پیپلزپارٹی ، فوٹو : فائل

ملک میں نگراں حکومتوں کا قیام ملک میں15مارچ سے پہلے تک ہوجائیگا۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے کہاہے کہ نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت 5 مارچ تک مکمل کرلی جائیگی،پیپلزپارٹی نے اپنے اتحادیوں سے نگراں وزیراعظم کیلیے دودونام مانگ لیے ہیں،نگراں وزیراعظم کے ناموں پرغورکیلیے حکمراں اتحادکااہم اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آبادصدرزرداری کی زیرصدارت ہوگا۔

10

صدرنے پی پی کے اہم رہنماؤںکوبھی نگراں وزیراعظم کیلیے نام تجویزکرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ اتحادی جماعتوںکے اجلاس میں تجویزکیے گئے ناموں میں سے چارناموںکوحتمی شکل دی جائے گی جس کے بعدوزیر اعظم راجاپرویزاشرف اپوزیشن جماعتوں سے نگراں وزیراعظم کیلیے مشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں