ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر برقرار کئی منسوخ مسافروں کا احتجاج

سانگلہ ہل اسٹیشن پر فوج کیلیے اسلحہ لے جانیوالی گاڑی کا تیل ختم‘...

سانگلہ ہل اسٹیشن پر فوج کیلیے اسلحہ لے جانیوالی گاڑی کا تیل ختم‘ 6 گھنٹے کھڑی رہی۔ فائل فوٹو

KARACHI:
ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکاسلسلہ ختم نہ ہوسکا،لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال،عوام،خیبرمیل، راولپنڈی جانے والی ریل کار اور قراقرم ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں4سے5گھنٹے لیٹ اپنی منزل پر پہنچیں۔


لاہور ڈویژن میں انجنوں کی کمی کی وجہ سے برانچ لائنوں پر چلنے والی بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا جس پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا، لاہور سے کراچی جانیوالی پاک فوج کی اسلحہ بردار 26بوگیوں پر مشتمل مال گاڑی کے انجن کا تیل سانگلہ ہل ریلوے سٹیشن پر ختم ہوگیا جس پر یہ گاڑی صبح 6بجے سے دوپہر 12بجے تک کھڑی رہی، بعدازاں فیصل آباد سے آنیوالی پاکستان ایکسپریس کے ذریعے تیل منگوایا گیا۔
Load Next Story