شام میں خونریزی جاری مختلف واقعات میں مزید 109ہلاک

حلب میں سرکاری فوج کی طرف سے چلایاگیا میزائل رہائشی عمارت پرگرنے سے 10بچوںسمیت16 شہری جاں بحق ہوئے


AFP February 04, 2013
حلب میں سرکاری فوج کی طرف سے چلایاگیا میزائل رہائشی عمارت پرگرنے سے 10بچوںسمیت16 شہری جاں بحق ہوئے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام میں اتوارکوبھی مختلف علاقوں میں تشدد اور خونریزی کا سلسلہ جاری رہا جس میں 35 شہریوں سمیت کم ازکم 109افرادہلاک ہوگئے۔

حلب میں سرکاری فوج کی طرف سے چلایاگیا میزائل رہائشی عمارت پرگرنے سے 10بچوںسمیت16 شہری جاں بحق ہوگئے ۔ شامی صدر بشارالاسد کے دیرینہ حمایتی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے میونخ کانفرنس کے دوران شامی اپوزیشن رہنمامعاذالخطیب کو ماسکو میں براہِ راست مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ادھرایرانی وزیرخارجہ علی اکبرصلاحی نے شامی اپوزیشن رہنما احمدمعاذ الخطیب کی طرف سے بشارالاسدحکومت کے ساتھ مشروط مذاکرات پرآمادگی کا خیرمقدم کیاہے۔

12

صدر بشار الاسد نے دمشق میں ایرانی وفدسے ملاقات کے دوران اسرائیل پر شام کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہودباراک نے عندیہ دیا ہے دمشق میں فوجی تحقیقی مرکز پرحملے کے پیچھے اسرائیل ہے۔انھوں نے میونخ کانفرنس کو بتایا کہ 'حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں