بھکر نئے صوبے کے حق میں پیپلزپارٹی اوردیگر کا مظاہرہ

مخالفین کے پتلے نذرآتش، سیاسی رہنمائوں، وکلا اور این جی اوزکے رہنما بھی شریک ہوئے


Numainda Express February 04, 2013
مخالفین کے پتلے نذرآتش، سیاسی رہنمائوں، وکلا اور این جی اوزکے رہنما بھی شریک ہوئے فوٹو: فائل

صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب کے حق میںسرائیکی وکلا ایکشن کمیٹی، پاکستان پیپلزپارٹی اورمقامی این جی اوزنے اتوار کو مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مخالفت کرنے والوںکے پتلے بھی جلائے گئے۔ تفصیلات کیمطابق بھکراورمیانوالی کوصوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کیے جانے پراکثرعلاقوںمیںاحتجاج کی صورتحال بھی دیکھنے کوآئی وہیں اتوارکو بارش کے باوجود پیپلزپارٹی اعجازعلی شہانی کی زیرقیادت سرائیکی وکلاء ایکشن کمیٹی اورمقامی این جی اوزکے زیر اہتمام صوبہ بی جے پی کے حق میں مظاہرہ بھی کیاگیاجس میںکثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔

14

اس موقع پر پی پی کے ضلعی صد ،سرائیکی وکلاء ایکشن کمیٹی کے طارق خان نیازی،طارق ملک کھوکھر ،فلک شیربلوچ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب ہماراحق ہے اوراسکی مخالفت کرنے والے نام نہاد عوامی سردار بوکھلاہٹ کاشکار ہیں ۔ صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب کے بننے سے یہاںکے عوام کو گھر بیٹھے سہولیات ملیںگی اور وہ وڈیروں کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے جس سے یہ وڈیرے خوف کا شکارہیں۔ انھوں نے کہاکہ لسانیت کا الزام لگانے والے یہ بتائیںکہ کیا باقی صوبے زبان کے نام پرنہیں بنے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ہی نئے صوبہ بنائی گی اورمخالفین کوشکست ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں