جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

پاکستانی شہری غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک July 02, 2017
پاکستانی شہری غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے، پولیس۔ فوٹو : فائل

جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے آؤگسبرگ اور وُرسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔

پولیس کےمطابق گرفتار افراد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے جس کے لیے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا جب کہ گرفتار پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔