برمودا ٹرائی اینگل میں نیا پر اسرار جزیرہ

نئے جزیرے پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیوں اور سیپیوں کے علاوہ خطرناک شارکس بھی موجود ہیں


ویب ڈیسک July 02, 2017
مقامی افراد نے نئے ابھرنے والے جزیرے کو چلی کا نام دیا ہے؛فوٹو فائل

'برمودہ ٹرائی اینگل' کو دنیا کا پراسرار ترین علاقہ قرار دیا جاتا ہے مگر حال ہی میں اس علاقے میں نمودار ہونے والے جزیرے نے اس کی پراسراریت اور بھی بڑھادی ہے۔

برمودا ٹرائی اینگل کا نام اس علاقے میں پیش آنے والے پراسرار واقعات کی وجہ سے خوف، دہشت اور موت کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس علاقے میں کئی بحری جہاز اور طیارے مسافروں سمیت ایسے غائب ہوئے جن کا نام و نشان آج تک نہیں مل سکا، سائنسدان اس جزیرے سے متعلق کئی تحقیقات کرچکے ہیں لیکن آج تک اس کی پراسراریت کا راز نہیں کھول سکے کہ آخر طویل قامت بحری جہاز اچانک کس طرح غائب ہوجاتے ہیں اور اب اچانک برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک اور پراسرار جزیرہ ابھر آیا ہے جس نے سائنسدانوں کو حیرت کے ساتھ تشویش میں مبتلا کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: برمودا ٹرائی اینگل نے ایک اور بحری جہاز نگل لیا

برطانوی اخبار کے مطابق برمودہ ٹرائی اینگل میں یہ جزیرہ رواں سال اپریل میں سامنے آیا تھا، مقامی افراد نے اس جزیرے کو ''چلی'' کا نام دیا ہے،امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا کے ساحل 'کیپ بوینٹ' کے بالمقابل ظاہر ہرنے والے ایک میل لمبے اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں تا حد نگاہ ریت ہی ریت نظر آتی ہے جبکہ اس پر مردہ مچھلیوں، شارکس اور سیپیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ، ابتدا میں لوگ دور دور سے اس جزیرے کو دیکھنے آرہے تھے تاہم لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر حکومت نے یہاں آنے والے افراد پر پابندی عائد کردی۔

فی الحال اس جزیرے کی ماہیت کا پتہ نہیں چل سکا ، سائنسدانوں کے مطابق یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ یہ جزیرہ مستقل قائم رہے گا یا دوبارہ سمندر کا حصہ بن جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔