نگراں سیٹ اپ 4 سال کیلیے لایا جائے مشرف کا مطالبہ

عبور ی دور میں بدعنوان سیاستدانوں کا مکمل احتساب نہ ہوا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے


Online February 04, 2013
عبور ی دور میں بدعنوان سیاستدانوں کا مکمل احتساب نہ ہوا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے 3 سے 4سال کے لیے غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ کا مطالبہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ وطن ضرور واپس آئیں گے چاہے جیل ہی جانا پڑے ۔سابق صدر نے اتوار کو لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فوج اور عدلیہ کو بھی غیر جانبدار عبوری سیٹ اپ کی حمایت کرنی چاہیے مجوزہ نگراں سیٹ اپ تمام بدعنوان سیاستدانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے مکمل احتساب نہ کیا گیا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

16

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ان کی ضرورت ہے وہ ضرور وطن واپس آئیں گے چاہے انھیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، اس موقع پر کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی بھی کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں