لکی مروت شہدا سپردخاک علاقے میں سوگ درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

ایک ہی خاندان کے10سول افرادکو آبائی علاقے میںسپرد خاک کر دیا گیا، وزیر قبائل کی6گاڑیاںنذر آتش


Numaindgan Express February 04, 2013
لکی مروت میں شہید ہونیوالے فوجی کی ہالا میں نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو: آن لائن

لکی مروت میں فوجی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میںشہید ہونیوالے 13سکیورٹی اہلکاروںاور 10 شہریوںکو اتوارکوآبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

حوالدارمحمدعارف کو ان کے آبائی گائوں چک نمبر 264 ر ب ناگاں ، لانس نائیک توقیر بیگ کو ہری پور، نائیک علی گل کوسکھر، سپاہی محمد سلیم کو نارووال اور سپاہی وسیم شاہ کو مانسہرہ اور محمد انور راہو کو بھٹ شاہ مٹیاری میںپورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہداء کی تدفین کے موقع پر پاک فوج کے حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

شہدا کی قبروں پر صدرمملکت اور آرمی چیف کی جانب پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اورپاک فوج کے دستوں نے سلامی دی۔ ڈجکوٹ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق شہید حوالدار محمد عارف کی نماز جنازہ اور تدفین کے دوران ہلکی بوندا باندی ہوتی رہی۔ شہید حوالدار محمد عارف نے بیوہ اور دو بیٹوں و ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ادھرشدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 10سول افرادکوبھی آبائی گائوںنادلاسا شاہ میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

 

17

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میںآئے ۔ادھرلکی مروت میںدوسرے روز بھی سوگ کاسماں رہا تاہم بازار اور کاروباری مراکز کھل گئے ، بنوں ڈیرہ روڈ کو بھی ٹریفک کیلیے کھول دیاگیا،فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھی جس میں کئی مشتبہ افرادگرفتارکرلئے گئے ،شہرمیںجگہ جگہ عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔

ادھر ہنگو میں بارودی مواد پھٹنے سے مکان اور دکان کوجزوی نقصان پہنچا،تاہم جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے سرچ آپریشن میں 72 مشتبہ افراد گرفتارکرلیے۔آئی این پی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانامیں گومل زام روڈ پرنامعلوم افراد نے وزیرقبیلے کی 6 گاڑیاں نذرآتش کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں