جے آئی ٹی کے اثرات بہت سالوں تک برقراررہیں گے گورنرسندھ

کورٹ کے حوالے سے معاملات شفاف ہونے چائیں، محمدزبیر


ویب ڈیسک July 02, 2017
وفاقی حکومت 2018 کے بعد بھی جوش و ولولہ کے ساتھ سندھ میں کام کرے گی، محمد زبیر: فوٹو: فائل

گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے اثرات بہت سالوں تک برقراررہیں گے جب کہ کورٹ کے حوالے سے معاملات شفاف ہونے چائیں۔

ہالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا کہ جے آئی ٹی کا معاملہ تاریخی ہے، ایسا احتساب آج تک نہیں ہوا، موجودہ وزیراعظم اوران کی فیملی کا احتساب ہورہا ہے، مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت ہے، اس لئے اس پراپنا سیاسی ردعمل دے گی۔ 10 جولائی کو بھونچال آنے والا تاثرغلط ہے۔ 10 جولائی جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے۔ رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کا بینچ اسے اسٹڈی کرے گا، اسٹڈی کے بعد بھی فیصلہ آنے میں کچھ ماہ لگیں گے، جے آئی ٹی کے اثرات بہت سالوں تک برقرار رہیں گے جب کہ کورٹ کے حوالے سے معاملات شفاف ہونے چاہئے۔

محمد زبیرنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی مقابلہ کررہی ہے جو اس کا حق ہے، تمام جماعتوں کو دائرے میں رہ کرسیاست کرنی ہے، نہال ہاشمی نے دائرے سے نکل کر بات کی تو انہیں پارٹی رکنیت اور سینٹ نشست سے محروم ہونا پڑا۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ سارا فنڈ پنجاب میں لگایا جارہا ہے حالانکہ آج صوبوں کو ملنے والے فنڈز4 سال کے مقابلے میں دوگنے ہیں۔ 2011 میں پیپلزپارٹی کی حکومت کےدوران این ایف سی ایوارڈ طے پایا تھا، اسی فارمولے کے تحت صوبوں میں رقم تقسیم ہوتی ہے۔ سندھ کو کسی دوسرے صوبے سے پیچھے نہیں رہنے دیں گے، وفاقی حکومت 2018 کے بعد بھی جوش و ولولہ کے ساتھ سندھ میں کام کرے گی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں