الطاف حسین کاسراج الحق میمن کے انتقال پراظہار افسوس

الطاف حسین نے مرحوم کی ادبی،صحافتی اوردیگر خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا


Express Desk February 04, 2013
الطاف حسین نے مرحوم کی ادبی،صحافتی اوردیگر خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سندھ کے نامورادیب،عالم،مترجم، صحافی،ناول نگاراوردانشورسراج الحق میمن کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیاہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ سراج الحق میمن کا شمار سندھ کے نامور دانشوروں میں ہوتا ہے، مرحوم نے اپنے قلم سے علم وادب کی جوخدمت کی اس کی سندھ کی موجودہ تاریخ میں مثال ملنامشکل ہے۔الطاف حسین نے مرحوم کی ادبی،صحافتی اوردیگر خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں