مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن 37ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

پی آئی بی کالونی کے علاقے باجوڑی محلے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا


Staff Reporter February 04, 2013
پی آئی بی کالونی کے علاقے باجوڑی محلے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 37 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اونیو ٹاؤن ڈی ایس پی ناصر لودھی نے عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا مجاہد پاڑہ میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران6 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ، کلاشنکوف اور 6 پستول برآمد کر کے ملزمان کو تفتیش کے لیے حساس ادارے کے حوالے کر دیا جبکہ ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی ناصر لودھی نے پی آئی بی کالونی کے علاقے باجوڑی محلے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ماڑی پور پولیس نے ماڑی پور روڈ سے ایک ملزم علی اکبر بلوچ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لیا ، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک ملزم نور محمد ولد موسیٰ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لیا ، جمشید کوارٹرز پولیس کے ہاتھوں ہفتے کی شب گرو مندر سے کلاشنکوف سمیت گرفتار کیے جانے والے رکشے میں سوار ایک ملزم اسلم تربت والے کے جسم پر مختلف ٹیٹو بنے ہوئے ہیں ، ملزم کے جسم پر ٹیٹو بنے ہونے کی اطلاع ملنے پر ایک حساس ادارے کی ٹیم ملزم سے تفتیش کیلیے جمشید کوارٹر زتھانے پہنچ گئی۔

بلدیہ ٹاؤن کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، 13 پستول ، ایک رائفل اور بھاری رقم برآمد کر لی گئی جبکہ ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد ڈویژن خرم وارث کی ہدایت پر پولیس پارٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث10 ملزمان سلیم عرف مگسی ، مزمل حسین ،مراد بخش ، عبد الستار ، یعقوب ، محمد اسحاق ، فیصل ، غلام حبیب ، نقاش مسیح ، ارناڈ ، کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں