پاکستان کے محمد سجاد نے ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی کیوئسٹ نے فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی


ویب ڈیسک July 02, 2017
محمد سجاد نے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے محمد بلال کو شکست دی تھی — فوٹو : فائل

پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چُن وائی کو0-7 سے شکست دے کر ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

کرغزستان میں کھیلے گئے ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف کھلاڑی کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سات صفر سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں محمد سجاد نے پاکستان ہی کے محمد بلال کو 3-6 سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ یہ محمد سجاد کا دوسرا بڑا بین الاقوامی ٹائٹل ہے، اس سے قبل انہوں نے 2013 میں آئرلینڈ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کی دوسری کامیابی ہے ، اس سے قبل قطر میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔