افغانستان 3 بم دھماکے 4 اتحادی فوجی ہلاک

بم دھماکے مشرقی اور جنوبی افغانستان میں ہوئے، طالبان کے ہاتھوں قتل ہونیوالے افراد کی لاشیںمل گئیں


AFP August 02, 2012
بم دھماکے مشرقی اور جنوبی افغانستان میں ہوئے، افغان مترجم بھی مارا گیا، طالبان کے ہاتھوں قتل ہونیوالے افراد کی لاشیںمل گئیں۔ فائل فوٹو

KARACHI: افغانستان میں سڑک کنارے نصب 3 بم دھماکوں میں 4 اتحادی فوجی اور ایک افغان مترجم ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان نے کابل کے نزدیک ایک مغربی سکیورٹی کمپنی کیلیے کام کرنیوالے 7 افغان شہریوں کے تن سر سے جدا کردیے، ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی اور جنوبی افغانستان میں تین مختلف سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کے نتیجے میں چار اتحادی فوجی اور ان کا ایک افغان مترجم ہلاک ہوگیا۔

مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں2اتحادی فوجی اور ایک افغان مترجم مارا گیا، جنوبی افغانستان میں بھی اسی طرح کے دو مزید دھماکوں میں 2اتحادی فوجی مارے گئے، ایساف ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

دریںاثنا طالبان نے ایک مغربی سکیورٹی کمپنی کیلیے کام کرنے والے 7 افغان شہریوں کے تن سر سے جدا کردیے، گولیوں سے چھلنی چار افراد کی لاشیں کابل سے لگ بھگ چالیس کلومیٹر وردک صوبے کے جلریز ضلع سے برآمد ہوئیں ہیں، افغان فوج کے جنرل نے بتایاکہ ان افراد کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے۔

اسی طرح مغربی سکیورٹی کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے مزید تین افغان شہریوں کو طالبان نے صوبہ لوگر میں قتل کردیا، ان افراد کی لاشوں کو طالبان نے قتل کرکے صوبہ لوگر کے شہر چرخ کے مین بازار میں دفن کردیا تھا، دوسری طرف طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی فورسز نے فریاب صوبہ سے انخلا کے بعد وہاں فوجی تنصیبات کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں