گوجرانوالہ میں سیلفی کے جنون نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی

تینوں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں رشتے دار ہیں۔ فوٹو: فائل

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون نے 3 نوجوان کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین نوجوان دریائے چناب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ سیلفی بنانے کیلئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :سیلفی کے شوق نے2 بہنوں کی جان لے لی

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں جن کی شناخت طاہر لطیف، ارسلان یعقوب اور اسامہ سعید کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں نوجوان آپس میں رشتے دار تھے اور ان کا تعلق گوجرانوالہ کے محلہ سلطان پورہ گھوڑے شاہ سے تھا۔
Load Next Story