دمشق میں خودکش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک

سیکیورٹی اہلکار تین کاروں کا تعاقب کررہے تھے جن میں سے ایک شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی، حکام


ویب ڈیسک July 02, 2017
دو گاڑیاں مضافاتی علاقے میں تباہ ہوئیں، ایک تحریر اسکوائر تک پہنچ گئی، حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

شام کے دارالحکومت میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والا یہ بدترین حملہ ہے تاہم اس کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ شامی میڈیا اور مانیٹرنگ گروپ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز نے تین خودکش کار بمباروں کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ ان میں سے دو گاڑیاں دمشق کے مضافاتی علاقوں میں ہی دھماکے سے تباہ ہوگئیں تاہم ایک گاڑی مشرقی تحریر اسکوائر ڈسٹرکٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 7 اہلکاروں سمیت 41 افرادہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں نے اس گاڑی کو بھی گھیرے میں لے لیا تھا تاہم اس میں موجود خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 سے میں حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے جو اب کثیر الجہتی جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں