شام حلب پر جنگی طیاروں کی بمباری مزید 110 افراد ہلاک

باغیوں کا انٹیلی جنس دفاتر پر قبضے کا اعلان ،ترکی سے زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل حاصل کرلیے


News Agencies/AFP August 02, 2012
باغیوں کا انٹیلی جنس دفاتر پر قبضے کا اعلان ،ترکی سے زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل حاصل کرلیے،ایمنسٹی کے شام پر شدید الزامات. فوٹو اے ایف پی

BAKRANI: صدر بشارالاسد کی حامی سرکاری فوج کے خلاف لڑنے والے باغیوں نے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں انٹیلی جنس کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں مزید 110 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، سرکاری فوج نے شورش زدہ شہر حلب میں جنگی طیاروں سے بمباری بھی کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں کا اصل ٹارگٹ حلب میں ایئر فورس کے انٹیلی جنس دفتر پر قبضہ کرنے کا ہے، گزشتہ روز شام بھر میں پرتشدد واقعات میں مزید 110 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 67 شہری، 29 سرکاری فوجی اور 14 باغی شامل ہیں، اس کے علاوہ دمشق کے دو عیسائی ضلعوں میں بھی سترہ مہینوں میں پہلی دفعہ لڑائی شروع ہو گئی ہے، باغیوں نے ہمسایہ ملک ترکی سے دو درجن کے قریب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل حاصل کرلیے ہیں، منگل کے روز بھی باغیوں نے حلب میں تین پولیس سٹیشنوں پر قبضہ کرلیاتھا۔

سرکاری فوج کے مطابق حلب میں لڑنے والے باغیوں کی تعداد چار ہزار کے قریب ہے، صدر بشارالاسد نے حلب میں باغیوں سے لڑنے والے سرکاری فوجیوں کی تعریف کی ہے، ترک فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک ٹینکوں کی مشقیں کی ہیں، اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شامی فوج نے حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں سے بمباری کی ہے، سرکاری فوج کے لڑاکا طیاروں نے شہر پر 10سے زائد بم سرسائے جن کی آواز دور دور تک سنائی دی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بشار الاسد کی حکومت پر حلب میں بڑی تعداد میں پر امن مظاہرین اور راہگیروں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں