پاناما جے آئی ٹی میں آج اسحاق ڈار اور حسن نواز پیش ہوں گے

حسن نواز صبح ساڑھے 11 بجے اور اسحاق ڈار سہ پہر 3 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے


ویب ڈیسک July 02, 2017
حسن نواز چوتھی اور اسحاق ڈار پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاناما کیس انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں آج وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے آج صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو تیسری پیشی پر طلب کر رکھا ہے جب کہ جے آئی ٹی نے آج ہی کے روز سہہ پہر 3 بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ خیال رہے کہ جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جب کہ مریم نواز بھی 5 جولائی کو پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل



دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے حماد بن جاسم اور پانا ما جے آئی ٹی میں ایک اور رابطہ ہوا ہے جس میں شہزادے نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی حامی بھر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادے نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میرے خط کی تصدیق کے لیے میری رہائش گاہ پر آ کر انٹرویو کرے خوش آمدید کہوں گا، جے آئی ٹی کو پہلے بھی خط کی تصدیق کر چکا ہوں اور اب بالمشافہ بھی تصدیق کرنے کو تیار ہوں۔ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے انٹرویو کے لیے پاکستانی سفارتخانہ تجویز کیا ہے تاہم حمادبن جاسم نے سفارت خانہ میں آنے سے معذرت کر لی ہے۔ جے آئی ٹی نے اب اس پر شہزادے کو جواب میں آگاہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طلب کر چکی ہے۔ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز بھی 4 جولائی کو چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |