امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف
خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، سربراہ پاک فوج
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ وفد میں لنزے گراہم، شیلڈن وائٹ ہاؤس، الزبتھ وارین، ڈیوڈ پرڈیو اور امریکی ناظم الامور برائے پاکستان مسٹر جوناتھن بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وفد کو افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جبکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کا دورہ کرنے، موجودہ چیلنجز اور سیاسی و جغرافیائی صورتحال کے حوالے سے باہمی سمجھوتے کی کوششیں کرنے پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا۔
سربراہ پاک فوج نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا البتہ اس مقصد کے حصول کے لیے پاک امریکا سیکیورٹی تعاون انتہائی اہم ہے۔
امریکی وفد کے سربراہ سینیٹر جان مکین نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔ امریکی وفد نے پاک افغان سیکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت سے بھی اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور قبل ازیں وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔