ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
برفباری کی وجہ سے سوات کا شانگلہ اور دیگر علاقوں سےرابطہ منقطع ہوگیا ہے.
پشاور، خیبر پختونخوا، کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، کوئٹہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں زیرآب آگئیں۔
کوئٹہ، قلات، زیارت ، دالبندین، مستونگ ، ژوب میں جمعہ کے روز سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ زیارت اور قلات کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب ہرنائی میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے، برفباری کی وجہ سے سوات کا شانگلہ اور دیگر علاقوں سےرابطہ منقطع ہوگیا ہے، یخ تنگی کےمقام پر 30 سے زائد مسافر گاڑیاں برف میں پھنس گئیں جبکہ مری میں بھی نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہو گیا، چترال میں بارش اور برفباری سے اسکول بند ہیں جبکہ دفاتر میں حاضری کم رہی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چترال میں ایک فٹ جبکہ اطراف میں 3 سے 4 فٹ برف پڑی جبکہ دیر، کالام، مالم جبہ اور دروش میں بھی برفباری سےسردی بڑھ گئی، پشاور، تیمر گرہ، سیدو شریف، مردان، کاکول، بالاکوٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، طبی ماہرین کے مطابق بارشوں سے موسمی بیماریوں میں کمی آئے گی۔