لاہور بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے چچا اوربھتیجا جاں بحق

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کرائے کے مکان میں رہتے تھے اوران کا تعلق ساہیوال سے تھا

تھانہ سبزہ زار اسکیم کے علاقے محمدیہ کالونی گلی نمبر 11 میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا فوٹو : فائل

سبزہ زار کے علاقے میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے چچا اوربھتیجا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔


تھانہ سبزہ زار اسکیم کے علاقے محمدیہ کالونی گلی نمبر 11 میں رات 3 بجے کے قریب بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے باعث چچا اوربھتیجا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کرائے کے مکان میں رہتے تھے اوران کا تعلق ساہیوال سے تھا،دونوں کی لاشیں کی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story