کندھ کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹرالر ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 03, 2017
ٹرالر ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

پکھشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق المناک حادثہ پکھشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے آگے چلنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں