سیاسی مصلحتوں کے لئےانسانی جانوں کونقصان نہ پہنچایاجائے سپریم کورٹ
بڑے زمیندارسیلاب سے اپنی زمینیں بچانے کے لئے مرضی کے مقام سے بند توڑ دیتے ہیں، چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے وفاقی حکومت اور تمام چیف سیکریٹریزکوفلڈ کمیشن رپورٹ پر عمل کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مصلحتوں کے لئےانسانی جانوں کونقصان نہ پہنچایاجائے۔
مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماروی میمن کی سیلاب سے متعلق فلڈ کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست پرچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےسماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فلڈ کمیشن کی رپورٹ عام کیوں نہیں کی جارہی، سیلاب سے 55 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا، انہوں نے کہا کہ جب سیلاب آ جاتا ہے تو سب ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگتے ہیں جو کام خود کرنا چاہئےوہ ہم سے کرایا جاتا ہے اور پھر رپورٹ بھی شائع نہیں کی جاتی۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بڑے زمیندارسیلاب سے اپنی زمینیں بچانے کے لئے مرضی کے مقام سے بند توڑ دیتے ہیں،وفاقی حکومت اور تمام چیف سیکریٹریز فلڈ کمیشن رپورٹ پر عمل کرائیں، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔