بغیر رنز دیے 4 وکٹیں نیکرک کی ریکارڈ پرفارمنس
جنوبی افریقی کپتان نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں انجام دیا
ISLAMABAD:
جنوبی افریقی خاتون بولر ڈین وان نیکرک نے بغیر کوئی رن دیے 4 وکٹیں لیکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
جنوبی افریقی خاتون بولر ڈین وان نیکرک کی جانب سے بغیر کوئی رن دیے 4 وکٹیں لینے کا یہ اپنی نوعیت کی منفرد پرفارمنس ہے، اس سے قبل ورلڈ کپ میچز میں صرف دو بار بولرز نے 4 یا اس سے زائد وکٹیں اپنے نام کی ہیں لیکن بغیر رنز دیے چار وکٹوں کی پرفارمنس مینز اور ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا واقعہ ہے۔
وان نیکرک کی یہ پرفارمنس ورلڈ کپ میں کسی بھی کپتان کی بہترین بولنگ بھی بن گئی، اس کے علاوہ اس مقابلے میں دیگر ریکارڈز بھی قائم ہوئے، جس میں پورے میچ میں 190 بالز ہوئیں، یہ ویمنز ون ڈے میں مکمل میچ کا چوتھا مختصر مقابلہ رہا۔
ویمنز کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین مقابلہ 1997 ورلڈ کپ میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا، جس میں 119 گیندیں ہوپائی تھیں، جنوبی افریقہ نے آسان ترین ہدف 6.2 اوورز میں حاصل کرلیا، یہ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیسرا تیزترین ہدف پانا رہا، پروٹیز کی فتح پر میچ میں 262 بالز باقی رہی تھیں، یہ اس معاملے میں ون ڈے کی تیسری بڑی فتح شمار ہوئی۔
ایونٹ کی تاریخ میں کمترین ٹوٹل پاکستان کا 27رنز پر آل آؤٹ ہونا بنا ہوا ہے، گرین شرٹس1997 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف اس کارکردگی پر شکست سے دوچار ہوئی تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے 48رنز ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ کا چھٹا کمترین مجموعہ ہے، اس مقابلے میں جنوبی افریقی کپتان وان نیکرک کے علاوہ میریزین کاپ نے بھی 14رنزکے عوض 4 شکارکیے۔