شہریار کی دعوت پر اگست میں چیئرمین آئی سی سی کا دورۂ پاکستان متوقع

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی عہدہ چھوڑنے سے قبل ورلڈ الیون کو پاکستان لانے کی آخری کوشش۔

شہریار خان نے اپنی رخصتی سے قبل آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی دے دی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی عہدہ چھوڑنے سے قبل ورلڈ الیون کو پاکستان لانے کی آخری کوشش، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی دے دی، آئی سی سی کے چیئرمین نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔

شہریار خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی متوقع تقریب کیلئے ششنانک منوہر کو چیئرمین پی سی بی نے خصوصی دعوت دی ہے جو ششانک منوہر نے قبول کر لی ہے، ان کا اگست کے وسط میں پاکستان آنے کا قومی امکان ہے۔


مزید معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی کے اعلی عہدیدار کی آمد کے موقع پر ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اگلے ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں، شہریار خان نے اپنی رخصتی سے قبل آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

 
Load Next Story