حکومت نے بلائنڈ ورلڈ کپ کیلیے 2 کروڑ جاری کردیے
میگا ایونٹ آئندہ برس 10 سے 25 جنوری تک پاکستان اور یو اے ای میں ہو گا
حکومت نے5 ویں ورلڈ کپ کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو 2 کروڑ روپے جاری کر دیے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پی بی سی سی نے ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کے لیے 5 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے جس میں سے وفاقی حکومت نے2کروڑ روپے جاری کر دیے جبکہ باقی رقم کیلیے پنجاب ، سندھ حکومت اور دیگر فنڈنگ ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کیلیے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ پاکستان کو11سال بعد ورلڈ کپ کی میزبانی ملی ہے جس کے 7 میچز پاکستان جبکہ 24 میجز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے فائنل سمیت ورلڈ کپ کے 7 میچز کراچی اور لاہور میں متوقع ہیں جبکہ ایونٹ کے باقی24 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
سید سلطان شاہ نے کہاکہ پاکستان میں11سال بعد عالمی کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میزبان پاکستان کے علاوہ باقی ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیپال، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں۔