سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ 16ماہ بعد پیرول پررہا

اولمرٹ پر امریکی بزنس مین مورس ٹالسنکی سے رقوم سے بھرے لفافے وصول کرنے کا الزام ہے


News Agencies July 03, 2017
ایک ماہ میں 2 مرتبہ پولیس کے سامنے پیشی، بیرون ملک سفر اور میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد۔ فوٹو: یوٹیوب

لاہور: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو اتوار کو16ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیاہے۔

اسرائیلی جیل سروس کے ترجمان عاف لبربیتی نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے71 سالہ اولمرٹ کو ان کے گھر منتقل کردیا، انھیں ایک ماہ میں2 مرتبہ پولیس کے سامنے پیش ہونا ہو گا اور بیرون ملک سفر کی اجازت بھی نہیں ہے۔ اسی طرح ان پر میڈیا کو انٹرویوز دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب عرب ٹی وی کے مطابق ان پر امریکی بزنس مین مورس ٹالسنکی سے رقوم سے بھرے لفافے وصول کرنے کا الزام بھی ہے۔

واضح رہے کہ 71 سالہ ایہود اولمرٹ2006 سے2009 کے درمیان اسرائیل میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ وہ اسرائیل میں جیل کی سزا پانے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ عدالت نے انھیں بدعنوانی کے الزام میں27ماہ قید کی سزاسنائی تھی تاہم وہ 16ماہ قید کاٹنے کے بعد رہا ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں