امریکی بحری بیڑہ متنازع چینی حدود میں داخل ہوگیا

چین نے متنازع علاقے میں مصنوعی جزیرہ بنا رکھا ہے، امریکا


AFP July 03, 2017
چین نے متنازع علاقے میں مصنوعی جزیرہ بنا رکھا ہے، امریکا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

BAGHDAD: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ایک جنگی بحری بیڑہ جنوبی چین کے قریب متنازع حدود میں داخل ہو گیا ہے، جس کے بارے میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا حصہ ہے۔

حکام کے مطابق بحری جہاز12ناٹیکل تک کے فاصلے پر تھا۔ جب بتایا گیا کہ بیڑہ متنازع علاقے کے پاس پہنچ گیا جبکہ تائیوان اور ویتنام بھی اسے اپنا علاقہ قرار دینے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق چین نے متنازع علاقے میں ایک مصنوعی جزیرہ بنا رکھا ہے جہاں باقاعدہ ٹریننگ کیمپ اور ہیلی پیڈ بھی ہے، اس کے علاوہ یہاں کافی تعداد میں چین کے پرچم بھی لہرا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جہاز متنازع سمندری علاقے میں داخل ہوا تھا، متنازع سمندری علاقے کے قریب امریکی بحریہ کی نیوی گیشن مشقیں جاری تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں