پاک امریکا اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں امن کیلئے اہم ہے سرتاج عزیز

کشمیری حق خودارادیت کے لیے پُرامن جدوجہد کررہے ہیں، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک July 03, 2017
کشمیری حق خودارادیت کے لیے پُرامن جدوجہد کررہے ہیں، مشیر خارجہ۔ فوٹو : فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاک امریکا اسٹریٹجک شراکت داری اہمیت کی حامل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی سینٹ کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات کی جس میں خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، افغانستان میں قیام امن اورکیو سی جی میں امریکی کردار پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاک امریکا اسٹریٹجک شراکت داری اہمیت کی حامل ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں پائیدار امن کی حمایت کی ہے۔ مشیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے پُرامن جدوجہد کررہے ہیں۔

مشیر خارجہ سے ملاقات میں سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا فروغ انتہائی اہم ہے، امریکا کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔