فرانس میں مسجد کے باہر نمازیوں پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی

دو حملہ آور مسجد کے باہر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک July 03, 2017
الرحمہ مسجد کے باہر فائرنگ کے بعد پولیس چوکس کھڑی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

فرانس میں مسجد کے باہر نمازیوں پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی شہر آوگنون میں عشاء کے بعد الرحمہ مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں پر دو مشتبہ افراد نے خودکار اسلحے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک سیاہ کار میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے دو جنہوں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے گاڑی سے اتر کر نمازیوں کے قریب آئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیرس میں نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا اور اس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف نمازی نہیں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر نوجوانوں کی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی فرانس میں ایک جنونی شخص نے مسجد کے باہر نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں