چیف جسٹس نے این آئی سی ایل عملدرآمد کیس کی رپورٹ طلب کرلی

اس کیس کی وجہ سے ایف آئی اے کے ڈی جیز اور ڈائریکٹر اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 04, 2013
یہ عوامی مفاد کا کیس اورلاکھوں روپے کا معاملہ ہے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کو پکڑانہیں گیا، چیف جسٹس۔ فوٹو فائل

این آئی سی ایل عملدرآمد کیس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فیصلے پر شق وار عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی.

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے این آئی سی ایل عملدرآمد کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کردی،اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا کیس اورلاکھوں روپے کا معاملہ ہے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کو پکڑانہیں گیا، انہوں نے کہا کہ کیس میں ملوث امین قاسم دادا مفرور ہے، یہ نہیں ہوتا کہ جرم کرو اور بھاگ جاؤ اس کیس کی وجہ سے ایف آئی اے کے ڈی جیز اور ڈائریکٹرکو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نےکہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے اس لئے مقدمہ درج کرنے کے لئے کہا گیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ابھی تک کتنے پیسے وصول کئے گئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10روز کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں