پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

انڈیکس 19سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 665 کی سطح تک گر گیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان نظر آیا۔ فوٹوآن لائن

ISLAMABAD:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس 19 سو پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گرگیا۔




پیر کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ملکی حالات کے تناظر میں ابتدا سے ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں مسلسل کمی ہوتی رہی اور 100 انڈیکس 1900 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 665 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 15 کروڑ 64 لاکھ 87 ہزار حصص کا لین دین ہوا اور کاروباری مالیت 8 ارب 83 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد رہی۔



کاروباری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ملک میں سیاسی بحران کا نتیجہ ہے۔
Load Next Story