قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان عدالت میں چیلنج

عدالت معاملے پر حکم امتناع جاری کرے اور وزیراعظم کو ٹیکس کا پیسہ بانٹنے سے روکے، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 03, 2017
عدالت معاملے پر حکم امتناع جاری کرے اور وزیراعظم کو ٹیکس کا پیسہ بانٹنے سے روکے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم دینے کا اعلان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا اعلان اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 22 کروڑ کی خطیر رقم ٹیکس کے پیسے سے کیوں بانٹی جارہی ہے، کھلاڑی تنخواہ اور دیگر میچ فیس بھی لیتے ہیں لہذا عدالت معاملے پر حکم امتناع جاری کرے اور وزیراعظم کو ٹیکس کا پیسہ بانٹنے سے روکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا ٹیم کے ہرکھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑروپے انعام کا اعلان

ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کے موقع پر استفسار کیا کہ بتایا جائے وزیراعظم کس قانون کے تحت کتنی رقم کھلاڑیوں کو دے سکتے ہیں، عدالت نے رقم دینے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل سے قانونی معاونت طلب کرلی اور متعلقہ قوانین پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں