طاہرالقادری کا ملک بھرمیں انقلاب مارچ کرنے کا اعلان

ملک کے 6شہروں میں انقلاب مارچ ہوگا جس کے لئے 16فروری کو گوجرانوالہ اور17فروری کو فیصل آباد میں مارچ ہوگا،طاہرالقادری

16فروری کو گوجرانوالہ اور17فروری کو فیصل آباد میں مارچ ہوگا اور اس مارچ سے لوگ 1970کی تحریک بھول جائیں گے، طاہرالقادری فوٹو: اے ایف پی/فائل

منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے لانگ مارچ کےبعد ملک بھر میں انقلاب مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ ملک کے 6شہروں میں انقلاب مارچ ہوگا جس کے لئے 16فروری کو گوجرانوالہ اور17فروری کو فیصل آباد میں مارچ ہوگا اور اس مارچ سے لوگ 1970کی تحریک بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں انتخابات روکنے کی ہرگزبات نہیں کررہا ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات اپنے وقت پر صاف اورشفاف ہوں اوریہی وجہ کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کے لئے سپریم کورٹ جارہاہوں کیوں کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل غیرآئینی ہے۔


ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ موت قبول ہے مگرمقصدسے انحراف نہیں کروں گا،سولو فلائٹ والے تو گوجرانوالہ ہی کراس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ان کا اول روز سے کوئی رابطہ نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story